اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile
اردو محفل

@urdu_mehpil

چاند چہرے مجھے اچھے تو بہت لگتے ہیں،
عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے۔❣️
اردو سے پیار کرنے والوں کیلئے بہترین اشعار،اقوال زرین،نظمیں اور اقتباسات۔

ID: 1625916004407574529

linkhttps://www.tiktok.com/@urdu_mehpil?_r=1&_d=e549h5h4469d8d&sec_uid=MS4wLjABAAAA6oH6vIZ9mHmC_tbeEdx54 calendar_today15-02-2023 17:53:00

12,12K Tweet

2,2K Takipçi

2,2K Takip Edilen

اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

مل ہی جائے گا کبھی دل کو یقیں رہتا ہے وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے اک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جگ بیت گئے عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے احمد مشتاق

مل ہی جائے گا کبھی دل کو یقیں رہتا ہے
وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے

اک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے

روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جگ بیت گئے
عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے

احمد مشتاق
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

بچھڑ کے مرنا فقط زیبِ داستاں تو نہیں کیا جو تم نے کنارا ہمیں سمجھ آئی اتباف ابرک

بچھڑ کے مرنا فقط زیبِ داستاں تو نہیں
کیا جو تم نے کنارا ہمیں سمجھ آئی

اتباف ابرک
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

دل کو مایوس مت ہونے دیں بس یقین رکھیں اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر اگر دیر ہے تو یقیناً اس میں "خیر" ہوگی۔

دل کو مایوس مت ہونے دیں بس یقین رکھیں اللہ تعالیٰ کے فیصلوں پر اگر دیر ہے تو یقیناً اس میں "خیر" ہوگی۔
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

قتل عاشق کسی معشوق سے کچھ دور نہ تھا پر ترے عہد سے آگے تو یہ دستور نہ تھا رات مجلس میں ترے حسن کے شعلے کے حضور شمع کے منہ پہ جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا محتسب آج تو مے خانے میں تیرے ہاتھوں دل نہ تھا کوئی کہ شیشے کی طرح چور نہ تھا خواجہ میر درد

قتل عاشق کسی معشوق سے کچھ دور نہ تھا
پر ترے عہد سے آگے تو یہ دستور نہ تھا

رات مجلس میں ترے حسن کے شعلے کے حضور
شمع کے منہ پہ جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا

محتسب آج تو مے خانے میں تیرے ہاتھوں
دل نہ تھا کوئی کہ شیشے کی طرح چور نہ تھا

خواجہ میر درد
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

اردو محفل کے منفرد و نایاب چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ "خطا" کے موضوع پر شعر لکھ کر اپنی طبع آزمائی کریں۔ نوازش ہوگی💕

اردو محفل کے منفرد و نایاب چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ "خطا" کے موضوع پر شعر لکھ کر اپنی طبع آزمائی کریں۔
نوازش ہوگی💕
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

بڑی مشکل سے گھر میں عزت بنتی ہے اور پھر پیپرز کا رزلٹ آجاتا ہے۔😊😊 میرا ایف ایس سی کا رزلٹ 1014/1200

بڑی مشکل سے گھر میں عزت بنتی ہے اور پھر پیپرز کا رزلٹ آجاتا ہے۔😊😊

میرا ایف ایس سی کا رزلٹ
1014/1200
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

خدا کرے نہ پھنسے دام عشق میں کوئی اٹھائی ہے جو مصیبت کسی کو کیا معلوم داغ دہلوی

خدا کرے نہ پھنسے دام عشق میں کوئی
اٹھائی ہے جو مصیبت کسی کو کیا معلوم

داغ دہلوی
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

جانے والے کو نہ روکو کہ بھرم رہ جائے تم پکارو بھی تو کب اس کو ٹھر جانا ہے

جانے والے کو نہ روکو کہ بھرم رہ جائے
تم پکارو بھی تو کب اس کو ٹھر جانا ہے
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں اختر شمار

میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں

اختر شمار
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

تھی پہلی بار سو آسان عشق کو سمجھے ہؤا نہ جب یہ دوبارہ ہمیں سمجھ آئی اتباف ابرک صاحب #اردو_شاعری

اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

لوگ کہتے ہیں کسی ایک کے چلے جانے سے زندگی رک نہیں جاتی۔لیکن یہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ لاکھوں کہ مل جانے سے بھی اس ایک کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔

لوگ کہتے ہیں کسی ایک کے چلے جانے سے زندگی رک نہیں جاتی۔لیکن یہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ لاکھوں کہ مل جانے سے بھی اس ایک کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

کسی کا عہد جوانی میں پارسا ہونا قسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی جوش ملیح آبادی

کسی کا عہد جوانی میں پارسا ہونا
قسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی

جوش ملیح آبادی
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

اب کسے چاہیں کسے ڈھونڈا کریں وہ بھی آخر مل گیا اب کیا کریں ہلکی ہلکی بارشیں ہوتی رہیں ہم بھی پھولوں کی طرح بھیگا کریں آنکھ موندے اس گلابی دھوپ میں دیر تک بیٹھے اسے سوچا کریں دل محبت دین دنیا شاعری ہر دریچے سے تجھے دیکھا کریں بشیر بدر

اب کسے چاہیں کسے ڈھونڈا کریں
وہ بھی آخر مل گیا اب کیا کریں

ہلکی ہلکی بارشیں ہوتی رہیں
ہم بھی پھولوں کی طرح بھیگا کریں

آنکھ موندے اس گلابی دھوپ میں
دیر تک بیٹھے اسے سوچا کریں

دل محبت دین دنیا شاعری
ہر دریچے سے تجھے دیکھا کریں

بشیر بدر
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

کتنا مشکل ہوتا ہے ان لوگوں کی لاپرواہی کو برداشت کرنا جن کی طرف سے ہمیں ہمیشہ یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ ہمیں کانٹا بھی چبھنے نہیں دیں گے۔

کتنا مشکل ہوتا ہے ان لوگوں کی لاپرواہی کو برداشت کرنا جن کی طرف سے ہمیں ہمیشہ یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ ہمیں کانٹا بھی چبھنے نہیں دیں گے۔
اردو محفل (@urdu_mehpil) 's Twitter Profile Photo

ناموں کا اک ہجوم سہی میرے آس پاس دل سن کے ایک نام دھڑکتا ضرور ہے ساقی فاروقی

ناموں کا اک ہجوم سہی میرے آس پاس
دل سن کے ایک نام دھڑکتا ضرور ہے

ساقی فاروقی